i پاکستان

ورکرز کنونشن میں پارک سے جھولے چوری اور درخت کاٹنے کا الزام، مریم عدالت طلبتازترین

March 07, 2023

گوجرانوالہ میں (ن)لیگ کے ورکرز کنونشن کے دوران پارک سے جھولے چوری اور درخت کاٹنے کے الزام پر عدالت نے مریم نواز کو طلب کر لیا۔ گوجرانوالہ کی سیشن عدالت نے مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر انہیں طلب کیا ہے۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے غلام حسین پارک سے درخت کاٹے گئے اور جھولے چوری ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں 3 مارچ کو(ن)لیگ کا ورکر کنونشن ہوا تھا جس سے مریم نواز نے خطاب کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی