ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے ہراساں اور زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبہ کوکمرے میں اکیلا دیکھ کر ادھیڑ عمر وارڈن نے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی کے شور مچانے پرملزم فرار ہوگیا۔ لڑکی کے بھائی نے 15 ون فائیو پر زیادتی کی کوشش اور ہراسگی کی شکایت درج کروائی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا جس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ خواتین 15 پر کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے فوری مدد حاصل کر سکتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی