رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں عدالتی احکامات کے باوجود انتخابات روک دیئے گئے، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ مل کر عوام اور آئین کا مذاق اڑارہی ہے، اسلام آباد میں ووٹر پولنگ سٹیشن کے باہر کھڑے ہیں،سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے اور توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا بھیانک کھیل ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوا،رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 2022کا سال پاکستان کی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہوا، تمام اعشاریے منفی ہوگئے، معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی