جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بورڈ آف پیس غزہ پر قبضہ کا منصوبہ ہے۔اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں شعلہ بیانی سے اتحادیوں کے لئے نورا کشتی کا نیا اکھاڑا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کر کے زراعت اور کسان کی بربادی کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی