وکلا پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے اور کارروائیوں کیخلاف لاہور بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال ۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بطور احتجاج وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوں، وکلا کے خلاف انتقامی کارروائیاں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 7 اے ٹی اے کا قانون صرف وکلا کے لئے ہی رہ گیا ہے؟ اگر وکلا کے مطالبات نہ مانے گئے تو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی