i پاکستان

وکیل قتل کیس، سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کر لیاتازترین

July 20, 2023

سپریم کورٹ آف پاکستان نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئٹہ وکیل قتل کیس میں پیر کی صبح 10 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند ہفتے پہلے کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالررزاق شر جاں بحق ہو گئے تھے اور وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار تھے بعدازاں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ پی ٹی آئی چئیرمین کے خلاف درج کرلیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی