i پاکستان

وی پی این رجسٹریشن کروانے کی ڈیڈلائن میں توسیع کا امکان،پی ٹی اے کی وزارت داخلہ سے درخواستتازترین

November 29, 2024

ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کروانے کی 30نومبر کی ڈیڈلائن میں توسیع کا امکان ہے۔اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے وزارت داخلہ سے تاریخ بڑھانے کی درخواست کر دی۔ذرائع پی ٹی اے کے مطابق وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے، ڈیڈلائن قریب آنے کے باعث یومیہ 200 سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہناہیکہ پی ٹی آئی نے وی پی این رجسٹریشن پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاور ت کی جنہوں نے رجسٹریشن کاطریقہ کار آسان بنانے اور تاریخ بڑھانے کی درخواست کی۔واضح رہیکہ پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا اعلان کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی