i پاکستان

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا سکیورٹی فورسز کے 12 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوستازترین

November 20, 2024

وفاقی وزیر نجکاری اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کے 12 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شہادت پانے والے فرزندان وطن کی شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کے اہل خانہ کیساتھ اظہارہمدردی کرتے ہیں اور پوری قوم شہدا کے اہلخانہ کیغم میں برابر کی شریک ہے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بہادر پاک فوج اپنی جانوں کے نذرانے دے کر دفاع وطن کا وعدہ ایفا کررہی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی