i پاکستان

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ ارمین بلوم کی ملاقاتتازترین

August 07, 2024

دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
پاکستان امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، رانا تنویر حسین
ریسرچ اینڈ انڈومنٹ فنڈ میں زرعی یونیورسٹی کے لیے امریکہ کے تعاون کو سراہتے ہیں، رانا تنویر حسین
امریکہ کے ساتھ زرعی تعاون کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، رانا تنویر حسین
پیداوار بڑھانے کے لیے زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی کی ضرورت ہے، رانا تنویر حسین
نئی پاکستانی زرعی مصنوعات کو آمریکن مارکیٹ تک رسائی دی جائے، رانا تنویر حسین
پاکستان میں سماجی اور زرعی شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے، ڈونلڈ بلوم
پاکستان میں یونیسیف کے ساتھ مل کر غذائی قلت پروگرام پر کام کر رہے ہیں، ڈونلڈ بلوم
پاکستان کے ساتھ زرعی شعبے میں تعاون بڑھایا جائے گا، ڈونلڈ بلوم
امریکہ زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرے گا، ڈونلڈ بلوم

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی