وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی یورپ کے دورے پر چلے گئے۔ ، اس کے بعد وہ اٹلی اور ویٹیکن سٹی جائیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی برطانیہ کے وزیر داخلہ اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، اسی طرح وہ روم میں اطالوی وزیر داخلہ سے بھی ملیں گے۔ اٹلی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ویٹیکن سٹی بھی جائیں گے اور پوپ فرانسس سے ملاقات کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی