i پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، مکمل کرنے کی ہدایتتازترین

August 01, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے مختلف ترقیاتی منصوبوں دورے کے دوران معائنہ کیا اور ان منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر داخلہ نے رات گئے اسلام آباد ایکسپریس وے اور پارک روڈ پراجیکٹس کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایکسپریس وے پراجیکٹ کو 2 ماہ کے اندر مکمل کرنے اور پارک روڈ پراجیکٹ کو ستمبر سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ محسن نقوی نے جناح کنونشن سنٹر میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام منصوبوں کو اعلی معیار کے ساتھ مکمل کرنے پر زور دیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے ایکسپریس وے پراجیکٹ کو کنٹرولڈ کوریڈور بنانے کا پلان بھی طلب کیا۔ انہوں نے کام کے دوران ٹریفک کی دیگر روٹس پر منتقلی کا پلان بھی طلب کیا اور ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی ٹریفک کو منصوبے کا دورہ کر کے قابل عمل پلان وضع کرنے کی ہدایت کی۔چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیرداخلہ کو منصوبوں پر بریفنگ دی۔محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا، 7.2 کلو میٹر طویل پارک روڈ کی تعمیر و کشادگی کے پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیتے ہوئے منصوبے کو ستمبر سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی