i پاکستان

وفاقی وزیر بحری امور کا کراچی میں زیارت حسن شاہ جزیرے کو جدید ایکو ٹورازم حب میں تبدیل کرنے کا اعلانتازترین

January 14, 2026

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی کے قریب واقع زیارت حسن شاہ جزیرے کو جدید ایکو ٹورازم حب میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے کہاہے کہ زیارت حسن شاہ آئی لینڈ کو ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ، جدید اور عالمی معیار کے سیاحتی مرکز کی شکل دی جائے گی۔وفاقی وزیر کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایکو فرینڈلی، سپورٹس اور لائف سٹائل ٹورازم پر مبنی جامع منصوبہ متعارف کرایا جائے گا جس سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو متوجہ کیا جا سکے گا، زیارت حسن شاہ جزیرے پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ منصوبے پر ابتدائی طور پر ایک سے ڈیڑھ ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ زیارت حسن شاہ جزیرہ زمینی راستے کے ذریعے کراچی کے یسٹرن زون سے منسلک ہوگا جس سے رسائی مزید آسان ہو جائے گی جبکہ حکومت پاکستان کی ساحلی پٹی کو معاشی انجن بنانیکیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق زیارت حسن شاہ جزیرہ بلیو اکانومی کی ایک نئی اور کامیاب مثال بنے گا جو نہ صرف سیاحت کے فروغ بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی