i پاکستان

وفاقی وزیر علیم خان کا پاکستان پوسٹل سروس کی کارکردگی اورمالیاتی ڈسپلن پراظہارتشویشتازترین

October 29, 2024

وفاقی وزیربرائے سرمایہ کاری بورڈمواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے پا کستان پوسٹل سروس کی کارکردگی اورمالیاتی ڈسپلن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یک ہفتے میں پوسٹل سروس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مالیاتی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی زیرصدارت فوکل گروپ آف کمیونیکیشن کا اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے نے کہا کہ ادارے کی خالی آسامیاں ختم کرکے ریونیو میں اضافے کیلیے ٹھوس تجاویز دی جائیں۔ہمیں سست روی چھوڑ کر پاکستان پوسٹ کو بچانے کے لیے دن رات محنت کرنا ہوگی۔جس ادارے کے اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہوگی وہ نہیں چل سکتا،انہوں نے کہا کہ حکومتی فنڈز پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے وسائل خود پیدا کرنا ہوں گے ۔علیم خان نے ہدایت کی کہ فنڈز میں اضافے کیلئے ملک بھر میں جی پی اوز اور ڈاکخانوں میں نادرا اور پاسپورٹ کانٹرز بنائے جائیں،ڈاکخانے کا روایتی نظام بدل چکا ہے،اب نئے تقاضوں کے مطابق ہی کام کرنا ہو گا،وفاقی سیکرٹری مواصلات کو ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی