وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے 6نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جس کے بعد کابینہ نے تمام 6نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا۔وفاقی کابینہ نے صدر ایس ایم ای بینک کے استعفے اور نئے صدر کے تقرر کی منظوری دی جبکہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی گئی اور پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی منظوری بھی دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی