i پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس(آج) طلب، پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گیتازترین

July 22, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا انتہائی اہم اجلاس (آج) منگل کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی منظوری بھی لی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی