i پاکستان

وفاقی حکومت کی ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانیتازترین

October 02, 2024

وفاقی حکومت نے تاجر برادری کے ایک وفد کو ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما) کے چیئرمین کامران ارشد کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اپٹما وفد نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کے بارے میں وزیر مملکت کو بریفنگ دی اور ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ملاقات کے بعد چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مہنگی بجلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم میں بے شمار مسائل ہیں۔سابق چیئرمین اپٹما آصف انعام نے دعوی کیا کہ وزیر مملکت خزانہ نے اپٹما وفد کو ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) سے مذاکرات کے نتیجے میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔تاجروں کا کہنا تھا پاکستان میں بجلی کی قیمت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں دگنی ہے، اگر بجلی قیمت 9 سینٹ ہوجائے تو ٹیکسٹائل ایکسپورٹ چند سالوں میں دگنی ہوسکتی ہے۔حکومتی یقین دہانی سے امید ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر پروگرام طے کیا ہے، امید ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی