i پاکستان

وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، اٹارنی جنرلتازترین

April 14, 2023

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ جب پارلیمنٹ نے فنڈز دینے سے منع کر دیا تو حکومت کیسے دے سکتی ہے؟وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے، وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں،انہوں نے کہا کہ حکومتی موقف ان چیمبر سماعت کے دوران پیش کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی