لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کو درخواست کی کاپی فراہم کردی گئی ہے، سرکاری وکیل آئندہ سماعت پر ہدایات لیکر پیش ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی