i پاکستان

وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں سنجیدہ نہیں،بیرسٹر سیفتازترین

July 11, 2024

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں سنجیدہ نہیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہا ہے کہ وزیراعظم ملک میں موجودہ سکیورٹی معاملات پرغیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، وفاقی حکومت کی حرکتوں سے دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں قوم میں عدم اعتماد کا فقدان بڑھ گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں قوم اورسکیورٹی فورسزقربانیاں دے رہی ہیں، وفاقی حکومت غیرسنجیدہ بیان بازی سے مقبول ترین سیاسی جماعت پردہشتگردی کے فروغ کا الزام لگارہی ہے۔مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ غیرسنجیدہ بیان بازی سے جعلی سرکار نے ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا، جعلی فارم 47 سرکار دہشتگردی جیسے اہم قومی مسئلے پرسیاست کررہی ہے۔بیرسٹرڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے عزم استحکام کے حوالے سے غیرسنجیدہ بیان نے کنفیوژن پیداکی، عزم استحکام کے حوالے سے وزیراعظم کے غیرذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے عوام نے سکیورٹی اداروں پرتنقید کی۔صوبائی مشیر اطلاعات نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ا لزام لگایا کہ فوج نے جن علاقوں کو کلیئر کیا خیبرپختونخواحکومت نے وہاں دوبارہ شدت پسندوں کو آباد کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی