i پاکستان

وفاقی بجٹ آئندہ ہفتے 29 جون کی شام کو قومی اسمبلی سے منظور کر لیا جائے گاتازترین

June 22, 2024

وفاقی بجٹ آئندہ ہفتے 29 جون کی شام کو قومی اسمبلی سے منظور کر لیا جائے گا .بجٹ منظوری سے قبل وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینٹر محمد اورنگزیب بجٹ بحث کو سمیٹیں گے اور اپوزیشن اراکین کی تنقید کا جواب دیں گے۔30 جون کو چونکہ اتوار کا دن ہے اس لیے 29 جون ہفتہ کی شام بجٹ منظوری کے لیے رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ تاریخ میں پہلا بجٹ ہے جو انتہائی محدود دنوں میں منظور کیا جائے گا .وفاقی بجٹ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عید کی چھٹیاں اگئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی