i پاکستان

ٹوبہ ٹیک سنگھ،گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی، 4 بچوں کو زہر دے دیاتازترین

April 05, 2024

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور 4 بچوں کو زہر دے دیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے بتایا کہ زہریلا مشروب پینے سے ہسپتال میں زیر علاج 3 بچے دم توڑ گئے، جبکہ ماں اور ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے، طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نواحی گاں 520 گ ب کے رہائشی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا رہتا تھا، ملزم نے سحری کے وقت مشروب میں زہر ملاکر دیا تھا، جس کی تلاش جاری ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی