i پاکستان

واشنگٹن، وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاقتازترین

April 17, 2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں جاری، مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق ۔ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ وزیر خزانہ نے معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگز میں بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقاتوں کے دوران ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور اصلاحات بارے بھی آگاہ کیا۔ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی علاقائی نائب صدر سے ملاقات ہوئی جس میں ترجیحی شعبوں میں آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے ورلڈ بینک اور ایشائی ترقیاتی بینک کے صدور سے ملاقاتیں بھی کیں اور شراکت داری بڑھانے سمیت اہم امور پر بات چیت کی جبکہ محمد اورنگزیب نے دونوں بینکوں کے صدور کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی