آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے کریم آبا د میں دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ کے حادثے میں مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس ایس پی وادی نیلم خواجہ صدیق کا کہنا ہے کہ جیپ میں 23 افراد سوار تھے، چار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید لاشوں کی تلاش کے لیے صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثیمیں 3افراد زخمی ہوئے، مقامی افراد اور پاک فوج کی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لیں۔آپریشن میں ماہرغوطہ خور، رسیکیواہلکار شریک ہیں تاہم دریا کے بہا میں تیزی اور ٹھنڈے پانی کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سیاحوں کی گاڑی کیل سے تابٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پردریا میں جاگری تھی، حادثے کے دوران گاڑی کی چھت پرسوار چارافراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی