i پاکستان

نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر این اے 47 کے ریٹرننگ افسر پر جرمانہ عائدتازترین

May 29, 2024

اسلام آباد کے حلقے این اے 47 میں مبینہ دھاندلی کے کیس میں نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر الیکشن ٹریبونل نے حلقے کے ریٹرننگ افسر پر جرمانہ عائد کردیا۔ اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شعیب شاہین کی جانب سے این اے 47 میں دھاندلی کے خلاف درخواست پر الیکشن ٹریبونل میں سماعت ہوئی۔ شعیب شاہین کی جانب سے وکلا اور الیکشن کمیشن کا وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے یہ جواب دینا ہے کہ شفاف الیکشن کرایا تھا۔ وکیل نے جواب دیا ہمارا سافٹ وئیر پریذائڈنگ آفیسر نے نہیں ریٹرننگ افسر نے استعمال کیا۔ نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر ٹریبونل نے حلقے کے ریٹرننگ افسر پر پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ شعیب شاہین کی درخواست پر مزید سماعت 5 جون کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی