i پاکستان

نوازشریف اور قاضی فائزعیسی کا ایک ہی رات ملک سے باہر جانا لندن پلان ثابت کرتا ہے، بابر اعوانتازترین

October 31, 2024

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور قاضی فائز عیسی ایک ہی رات ملک سے گئے جو لندن پلان کو ثابت کرتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں یہ سن کر حیران ہوں کہ حکومت لندن میں مظاہرین کے خلاف پاکستان میں مقدمات درج کرے گی۔بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ایک ہی رات ملک سے باہر گئے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ لندن پلان تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ان کو کبھی بھی معاف کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ یہ واپس لوٹ بھی آئے تو چھپ کر ہی رہیں گے۔بابر اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہارے ہوئے لشکر کو اقتدار دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی