i پاکستان

نواز شریف سے ہونیوالے ظلم کی قیمت پاکستانی قوم مدتوں ادا کریگی،خواجہ آصفتازترین

January 01, 2026

وزیر دفاع خواجہ نے کہاہے کہ نواز شریف سے ہونیوالے ظلم کی قیمت پاکستانی قوم مدتوں ادا کریگی۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر بیان میں خواجہ آصف نے لکھا کہ زیادتی کے نتیجے جو حکومت لائی گئی اس نے وطن عزیز کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کے ذمہ دار تمام وہ کردار ہیں جنہوں نے سازش تیار کی، اس پر عملدرآمد کیا اور ملک کو برسوں کیلئے غیر یقینی کیفیت سے دوچار کر دیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بد دیانت شخص کو قوم کی قسمت کا مالک بنا دیا گیا، اس نے پوری ایک نسل کو زہریلی سوچ دی، سازش میں شامل تمام افراد قومی مجرم ہیں، ان بزدلوں میں اخلاقی جرات ہے تو اپنی بات پر قائم رہیں یا قوم سے معافی مانگیں۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے میرے قائد کو ہر بار سرخرو کیا، بھیانک سازش اور ٹریجڈی کے ذمہ دار دنیا اور آخرت میں قیمت ادا کریں گے اور عبرت کا نشان بنیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی