مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف ماڈل ٹائون سیکریٹریٹ میں لیگی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی