i پاکستان

نوابشاہ‘ تیز رفتار مسافر وین ٹرالی سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحقتازترین

December 24, 2025

نواب شاہ میں مہران ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، دو افراد نے موقع پر دم توڑا جبکہ دو زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور اعلی حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، پولیس حکام نے بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ پیپلز میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی