i پاکستان

نو مئی کیس، گنڈا پور اور اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری خارجتازترین

October 17, 2024

فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی مقدمہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں9مئی مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے علی امین گنڈا پور اور اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماں کی ضمانتیں عدم پیروی کی بنا پر خارج کی گئیں جبکہ عدالت نے راجہ بشارت کی ضمانت منظورکرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی