i پاکستان

ننکانہ صاحب میں دھند کے باعث بس اور رکشے میں تصادم،تین افراد جاں بحق، دو زخمی ہوگئےتازترین

December 29, 2025

ننکانہ صاحب میں دھند کے باعث بس کی رکشے کو ٹکر،حادثے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں میرپور اسٹاپ کے قریب دھند کے باعث بس اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے،ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 20 سالہ عبدالغنی اور 15 سالہ بلال شامل ہیں۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 14 سالہ سجاد، 20 سالہ وقاص اور 20 سالہ شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی