i پاکستان

نجی اسکولوں کے دور ے کسی کے خلاف نہیں عدالتی حکم کی تعمیل ہے، اینٹی کرپشن سندھ کی وضاحتتازترین

January 06, 2026

محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کے حکم پر اسکولوں کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، اسکولوں کے دور ے کسی کے خلاف نہیں بلکہ عدالتی حکم کی تعمیل ہے۔جاری وضاحتی بیان میں ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ مفت اور لازمی تعلیم سے متعلق ریکارڈ کی تصدیق جاری ہے نجی اسکولوں کے دورے قانونی دائرہ میں کیے جارہے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر نجی اسکولوں کی جانچ کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تین رکنی کمیٹی عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ترجمان کے مطابق اسکول ڈائریکٹوریٹ کے فوکل پرسنز کے ساتھ کارروائی جاری ہے اور رپورٹ 12 جنوری 2026 کو سندھ ہائی کورٹ سکھر میں پیش کی جائے گی، اینٹی کرپشن کی کارروائیاں شفاف اور قانون کے مطابق ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی