i پاکستان

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدیتازترین

May 24, 2023

بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافیکی درخواست پرسماعت مکمل ہوگئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔بجلی کے صارفین سے 46 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری سے مارچ تک کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں سال جون سے ستمبر تک ہو گا۔بجلی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا،حکومت فی الحال بجلی صارفین سے47 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کر رہی ہے،47 پیسے فی یونٹ ایڈجسٹمنٹ جون تک وصول کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی