نیب سندھ ارکان اسمبلی کی کرپشن کے کیس براہ راست نہیں سنے گا' سندھ اسمبلی میں سہولیات کائونٹر مقرر کردیا گیا' پہلے ثبوت اکٹھے کئے جائیں گے سپیکر کی اجازت کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں نیب افسران اور سندھ اسمبلی کے ارکان کے درمیان ایک مفاہمت ہوئی ہے جس کے تحت کسی بھی رکن سندھ اسمبلی کے خلاف شکایت درج ہونے کی صورت میں نیب اس رکن اسمبلی کے خلاف براہ راست کارروائی نہیں کرے گا پہلے اس کے خلاف درخواست کے بارے میں شواہد اکٹھے کئے جائیں گے جس کے بعد سپیکر سندھ اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس بارے میں سندھ اسمبلی میں سہولت کائونٹر مقرر کردیا گیا ہے جہاں پر نیب افسران جو کم از کم گریڈ بیس کا افسر مقرر ہوگا وہ اس رکن اسمبلی سے ملاقات کرے گا اور اس کے خلاف آئی شکایت اور ثبوت دکھائے جائیں گے۔ سپیکر کی اجازت کے بعد کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جاسکے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی