i پاکستان

نیب نے والٹن ایئر پورٹ سے متعلق تحقیقات کا آغازکردیاتازترین

June 06, 2024

نیب لاہور نے والٹن ایئر پورٹ سے متعلق تحقیقات کا آغازکردیا ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے تحقیقات میں سابق ڈی جی خاقان مرتضی اور دیگر سول ایوی ایشن افسران کو شامل کیا ہے۔ نیب نے خاقان مرتضی سے تحقیقات کے لیے 13 سوالات تیار کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق والٹن ایئر پورٹ لاہور بند کر کے کمرشل سرگرمیوں کے لیے دینے سے متعلق پوچھا جائے گا۔نیب لاہور نے ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن سے مدد کے لیے بھی رابطہ کر لیا۔نیب لاہور نے 13 سوالات پر مشتمل سوالنامہ ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کو بھی بھیج دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی