i پاکستان

نیا توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان، بشری بی بی نے بریت کی درخواست دائر کردیتازترین

August 27, 2024

سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیا توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی ہیں۔ یاد رہے کہ 13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7، 7 سال قیدکی سزائیں معطل کردیں اور ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی