بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے نئے توشہ خانہ کیس میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر جلد فیصلے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔بیرسٹر سلمان صفدر، خالد چودھری اور فیصل چودھری کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔درخواست میں ریاست، احتساب عدالت اور سپیشل جج سینٹرل کو فریق بنایا گیا ہے۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیشل جج سینٹرل کو ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر جلد فیصلے کا حکم دیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی