i پاکستان

نیا توشہ خانہ کیس، عمران خان ، بشری بی بی پر فرد جرم کی کارروائی پھر ملتویتازترین

October 08, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ کے نئے کیس میں فرد عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔سینئر جج سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ کے نئے کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں کی، عدالت نے بغیر کارروائی کیس کی سماعت21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی پر منگل کے روز فردجرم عائد ہونا تھی، اڈیالہ جیل سکیورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کی گئی، جیل حکام نے بھی سکیورٹی خدشات کے باعث جیل سماعتیں ملتوی کرنے کی استدعا کررکھی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی