i پاکستان

نیا سال ملک کی ترقی، استحکام اور امن کا سال ثابت ہوگا، گورنر پنجابتازترین

January 01, 2026

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سال 2026 ملک کی ترقی، استحکام اور امن کا سال ثابت ہوگا۔سال نو کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ سال نو میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو، ملک میں امن کے قیام کیلئے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2025 میں بھارت کے خلاف معرکہ حق کی شاندار کامیابی ملکی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی

نئے سال کے آغاز پر ہمیں کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے، کشمیری اور فلسطینی غلامی اور بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور آزادی کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں، ان شا اللہ کشمیریوں اور فلسطینی بہن بھائیوں کو بھی آزادی کا سورج دیکھنا ضرور نصیب ہوگا۔گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ نئے سال میں انتشار کی سیاست کی بجائے ملک کی ترقی اور استحکام میں کردار ادا کریں، عوام الناس بالخصوص نوجوان طبقے سے گزارش ہے کہ وہ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور دیگر شعبدہ بازی سے اجتناب کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی