i پاکستان

نگران وزیراعلی پنجاب نے ٹاسک فورس برائے زراعت تشکیل دیدیتازترین

February 08, 2023

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے زراعت کے شعبے میں بہتری کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ، ٹاسک فورس زرعی پیداوار وپیداواری صلاحیت بڑھانے او ر زرعی اجناس کی مارکیٹ تک آسان رسائی کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کرے گی، نگران وزیراعلی محسن نقوی ٹاسک فورس برائے زراعت کے چیئرمین ہوں گے، صوبائی وزیرصنعت، چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ، سیکرٹری زراعت،سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، تمام متعلقہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹس کے سربراہان ٹاسک فورس کے ممبران ہوں گے، اس کے علاوہ گوہر اعجاز، سید یاور علی، ذکا اشرف، فواد مختار بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے،اس حوالے سے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے قابل عمل پلان دے گی ، زرعی اجناس کی مارکیٹ تک رسائی آسان بنانے اور زرعی تحقیق کو فروغ دیا جائے گا، کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے حل اور فصل کا بہتر معاوضہ دلانے کیلئے ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل کریں گے ، ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں فی الفور فیصلے کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی