i پاکستان

نگران حکومت کا نوٹیفکیشن معطل،لاہور ہائی کورٹ نے گجرات ڈویژن اور وزیرآباد ضلع بحال کر دیاتازترین

February 21, 2023

لاہور ہائی کورٹ نے نگران حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے گجرات کا ڈویژن اور وزیرآباد کا ضلع کا درجہ بحال کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں گجرات کو ڈویژن اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے متعلق نگران حکومت کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے نگران حکومت کا فیصلہ معطل اور گجرات کا ڈویژن، وزیر آباد کا ضلع کا درجہ بحال کر دیا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی حکومت میں گجرات کو ڈویژن اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ دیا گیا تاہم بعد میں نگران حکومت پنجاب نے یہ نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی