i پاکستان

نگراں وزیر اعلی پنجاب اور وفاقی وزیر مذہبی امور کی منیٰ میں ملاقاتتازترین

June 27, 2023

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کی منی میں ملاقات ہوئی۔ سینیٹر طلحہ محمود اور وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے پاکستانی حجاج سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ فریضہ حج کے دوران حجاج کرام کی خدمت بھی عبادت سے کم نہیں۔ وفاقی وزیر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ حجاج کے مسائل کے حل کے لیے عوام میں موجود ہوں، پاکستانی حجاج کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی