i پاکستان

نئی مغربی لہر پورے ملک میں بارش، برفباری اور اسموگ کا سبب بنے گی، این ڈی ایم اےتازترین

November 29, 2024

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے ) نے موسم کا الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق نئی مغربی لہر پورے پاکستان میں بارش،برف باری اوراسموگ کا سبب بنے گی۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نئی مغربی لہرآ ئندہ24گھنٹوں سے ملک کے مغربی حصوں پراثراندازہوگی جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔ملک کے مغربی اوربالائی علاقوں میں بارش،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے،خطہ پوٹھوہار اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت بالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ شمالی اورپہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کو پھسلن والی سڑکوں پرسفر کے دوران احتیاط برتنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی