i پاکستان

نئے کرنسی نوٹس،کابینہ کمیٹی کوسفارشات مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئیتازترین

January 20, 2026

وفاقی کابینہ کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی کو نئے 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے بینک نوٹ متعارف کرانے کے معاملے پر سفارشات مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ کمیٹی سے خاص طور پر اس بات پر سفارشات طلب کی گئی ہیں کہ نئے بینک نوٹوں کی تیاری میں استعمال ہونے والا مجوزہ مواد انسانی استعمال کے لیے محفوظ ہے یا نہیں۔کمیٹی نئے نوٹوں کے مواد کی حفاظت، معیار اور صحت پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے واضح ہدایت دی ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں میں استعمال ہونے والے مواد سے متعلق تمام پہلوئوں کا بغور جائزہ لیا جائے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ عوام کے لیے کسی قسم کے نقصان کا باعث نہ بنے۔کابینہ کمیٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کی روشنی میں نئے بینک نوٹوں کے اجرا سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی