پولیس نے نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر جاں بحق ہونے والے مسلم لیگ(ن)کے کارکن محمد یوسف کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ حلقہ پی پی 54 میں گزشتہ روز پولنگ کے دوران 2 گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے میں ڈنڈوں کے وار سے 60 سالہ لیگی کارکن محمد یوسف جاں بحق ہوگیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی