سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی واپسی سے اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈنڈاپور اسلام آباد سے کے پی کیسا پہنچا؟ اپنے ٹویٹ میں طریقہ واردات بتا دیا تھا، تمام باتوں کی طرح میری یہ بات بھی ٹھیک نکلی، آگے جو جو کہوں گا وہ بھی سچ ہوگا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جن پی ٹی آئی عہدیداروں اور تجزیہ کاروں نے الزام لگایا، اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی