لاہور سمیت پنجاب بھر میں نان بائی ایسوسی ایشن نے(آج) بدھ سے ہڑتال کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ نان کی قیمت کو اوپن کیا جائے، سستی روٹی کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے ۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہمارے مطالبات پر خاموشی ہے، ایک ماہ انتظار کر لیا مزید انتظار نہیں کریں گے، کل سے پنجاب بھر کے تندور بند کر دیں گے۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ نان کی قیمت کو اوپن کیا جائے، سستی روٹی کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی