i پاکستان

ناموس رسالتۖ وختم نبوت قوانین غیرمئوثرنہیںکرنے دینگے،ورلڈپاسبان ختم نبوتتازترین

August 09, 2024

ورلڈپاسبان ختم نبوت کے کارکنوںنے اخبارمارکیٹ کے باہرسرکلرروڈپرمرکزی امیرورلڈپاسبان ختم نبوت مولاناپیرسلمان منیرکی قیادت میںایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مختلف کتبوںکیساتھ ایک بڑابینربھی اٹھارکھاتھاجس پر٫٫تحفظ ناموس رسالتۖ ایکٹ 295.Cکادفاع ہماراایمان،،درج تھااس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیرپیرسلمان منیرناظم اعلیٰ مولانامحمدحنیف حقانی،قاری اعظم حسین،علامہ یونس ریحان،مولانامحمدوقاص حیدر،میاںمحمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،محمدریاض چوہدری،علامہ علی عمران شاہین،صاحبزادہ شان علی قادری،حافظ محمدیعقوب شاہ،محمدشکیل بھٹی،سیدمصطفی حسن،چوہدری محمدثقلین،حافظ عزیراحمدبی اے،پیرعامرشاہ زنجانی،سیدعطاء اللہ شاہ بخاری،قاری رحمت اللہ لاشاری،سیدانشاء اللہ شاہ بخاری ودیگر نے تحفظ ختم نبوت وناموس رسالتۖایکٹ 295.Cسمیت قوانین کوختم یاانہیں غیرمئوثرکرنے اورتوہین رسالت کے مرتکب مجرموںکورہاکرنے کے مطالبے پراقلیتی حقوق کے نام پر11اگست 2024ء کوکراچی ،اسلام آباد،سکھرودیگرشہروںمیںہونے والے مارچ پرپابندی عائدکرنے کامطالبہ کیاانہوں نے کہاہے کہ ختم نبوت وناموس رسالتۖ کیخلاف کوئی بھی اندرونی یابیرونی ناپاک سازش انتہائی ناقابل برداشت ہے ہم تحفظ ختم نبوت وناموس رسالتۖ قوانین کوہرگزغیرمئوثرنہیںکرنے دینگے اورنہ ہی آقاۖ کی نبوت ورسالتۖ پرکوئی آنچ آنے دینگے۔ انہوںنے مزیدکہاکہ غیورمسلمان اپنی جان ،مال،اولاد،تن،من،دھن سب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن وہ اپنے آقاۖ کی ختم نبوت وناموس رسالتۖ کیخلاف کوئی بھی سازش کوہرگزہرگزبرداشت نہیںکرسکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی