i پاکستان

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطلتازترین

November 16, 2024

بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور ڈپٹی کمشنر زیارت کو معطل کر دیا۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کو بیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے دو نوں افسران کی معطلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ہرنائی اور زیارت میں پچھلے کچھ عرصے میں دہشت گردی سمیت جرائم کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی