i پاکستان

ن لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلبتازترین

May 04, 2024

سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے حوالے سے مسلم لیگ نون کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کر لئے گئے۔ دونوں اجلاس 11 مئی بروز ہفتہ سہ پہر تین بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوں گے۔ اجلاس میں شہباز شریف مسلم لیگ نون کی صدارت کیلئے نواز شریف کو نامزد کریں گے، اجلاس کے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی صدر کے علاوہ دیگر تنظیمی عہدوں پر تاحال کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی