i پاکستان

ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، صنم جاوید، یاسمین راشد و دیگر فرد جرم کیلئے طلبتازترین

April 25, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کو ن لیگ کا آفس جلانے کے 2مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9مئی کو ن لیگ کا دفتر جلانے کے 2مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے حاضری کیلئے عدالت لایا گیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 8مئی تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ مقدمے میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور صنم جاوید سمیت دیگر نامزد ہیں، عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں۔ملزمان کیخلاف ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ ن کا آفس کے جلانے کے دو مقدمات ہیں، مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا بھی الزام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی